کلکتہ 29اکتوبر (ایجنسی)ہندوستان میں جنوبی کوریا کے سفیر جون گے لی نے آج ریاستی سیکریٹریٹ نوبننا میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سے ملاقات کی ۔
جنوبی کوریائی سفیر تین رکنی
وفد کی قیادت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی ۔ریاستی سیکریٹریٹ کے ذرائع کے مطابق جنوبی کوریائی وفد مغربی بنگال میں کوریائی سرمایہ کاروں کی سرمایہ کاری کے امکانات اور اس کیلئے حکومت کے تعاون پر غور کیا گیا ہے ۔وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے ساتھ 50منٹ تک چلی میٹنگ میں ریاستی میں سرمایہ کاری اور حکومت کے تعاون کے امکانات پر گفتگو ہوئی ۔